i بین اقوامی

ملائشیا،اہم صنعتوں میں مزدوروں کی کمی پوری کرنے کیلئے غیرملکیوں کی بھرتی میں تیزیتازترین

January 11, 2023

ملائیشیااہم صنعتوں میں مقامی مزدوروں کی کمی کے پیش نظر غیرملکی کارکنوں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے،ملائشیا کے وزیرداخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے میڈیا کو بتایا کہ غیرملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے میں تیزی لانے کے لیے صنعتوں کا کوٹاختم کر دیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ آجروں کو اب 15ممالک سے غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے سے پہلے کوٹاکی حد اوردیگر شرائطپر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ عارضی استثنا ایک سال تک محدود ہے اوراس کا اطلاق صرف نئی درخواستوں پرہوگا، ملائشیاکے وزارت داخلہ نے انسانی وسائل کی وزارت سے بھرتیوں کا عمل سنبھال لیا ہے۔2022 میں ملائیشیا نے ملازمتوں کے لیے موصول ہونے والی کل 16لاکھ درخواستوں میں سے صرف 70ہزارکی منظوری دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی