i بین اقوامی

مقصد بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے،شام میں بغاوت کی قیادت کرنے والے ابو محمدتازترین

December 07, 2024

شام میں حالیہ بغاوت کی قیادت کرنے والے حیات التحریر کے رہنما ابو محمد نے کہا ہے کہ ان کی جدوجہد کا مقصد ملک سے آمر اور جابر حکومت کا خاتمہ ہے اور اپنے اس ہدف کے حصول کے لیے ہم ہر طریقے، ذرائع اور دستیاب وسائل کو اپنائیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ابو محمد نے کہا کہ بشار الاسد کی گرتی ہوئی حکومت کو ایران اور روس نے سہارا دیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت کی موت واقع ہوچکی ہے۔ابو محمد الجولانی نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت گرنے کے بعد غیرملکی فوجیوں کی شام میں موجودگی کا جواز نہیں رہے گا۔ انھیں واپس اپنے اپنے ملک جانا ہوگا۔داعش کے ساتھ منسلک رہنے والی حیات التحریر نے اب اپنی جداگانہ شناخت بنائی ہے۔ کئی چھوٹے گروپس کو ملا کر نئی طاقت بن کر ابھری ہے۔حیات التحریر نے حالیہ بغاوت نے میں وہ کامیابیاں سمیٹی ہیں جو داعش کے زمانے میں بھی حاصل نہیں کرپائے تھے۔حلب اور حما میں فتح کے بعد حیات التحریر کے جنگجو حمص کے دروازے پر پہنچ گئے ہیں اور اگر وہ یہاں قبضہ حاصل کرلیتے ہیں تو یہ بحیرہ روم کے ساحل سے دارالحکومت دمشق کی اقتدار کا خاتمہ کردے گا جو اسد خاندان کا اہم گڑھ ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی