i بین اقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کیپٹن پراسرار طورپر تالاب میں ڈوب کر ہلاکتازترین

November 29, 2022

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں تربیت کے دوران بھارتی فوج کا ایک کپتان پراسرار طورپر ہلاک ہو گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان جموں خطے کے ضلع کے علاقے سیمل پور، بڈی برہمنہ میں ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کپتان کی موت کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم جی ایم سی ہسپتال میں کیا گیا ۔بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی کے گائوں نند کا رہائشی کیپٹن ندیش سنگھ یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ جموں کے ڈومانہ بٹالین ہیڈ کوارٹرزسے بڈی برہمنہ کے سمیل پور تالاب میں تربیت کے لیے گیاتھا۔ اس دوران جیسے ہی ندیش سنگھ تالاب کے بیچ میں پہنچا تو اچانک بے ہوش ہونے کے بعد ڈوب گیا ۔ اسے فوری طورپر تالاب سے باہرنکالا گیا۔ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ کیپٹن کی مشتبہ حالات میں موت کی وجہ سے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کے درمیان دشمنی کے واقعات ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ پولیس اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی