i بین اقوامی

مینڈک کو اوون میں پکانے پر اسرائیلی فوجی کو قید کی سزا، غزہ میں 37ہزار سے زائد معصوم جانوں کی وحشیانہ بمباری میں دردناک موت پر صیہونی فوج نے چپ سادھ لیتازترین

June 28, 2024

اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کو مائیکرو ویو اوون میں مینڈک کو پکانے پر 4ماہ قید اور 1500شیکل جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔اسرائیلیمیڈیا کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک اہلکار کو مینڈک ملا جسے فوجی نے زندہ پکڑ کر 10سیکنڈ تک مائکروویو میں رکھا۔اس وجہ سے مینڈک مر گیا۔ فوجی ہیڈ کوارٹر میں موجود ساتھی اہلکاروں نے اس فوجی کو اس بہیمانہ حرکت سے باز رہنے کو بھی کہا تھا،ساتھی اہلکاروں کی شکایت پر ہی مذکورہ فوجی کے خلاف جانوروں پر تشدد اور نارواسلوک پر مقدمہ چلایا گیا۔ فوجی عدالت نے ملزم کو 4ماہ قید اور 1500شیکل جرمانے کی سزا سنائی،اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کو مجرمانہ فعل سمجھتی ہے اور اس جرم کے مرتکب کو سزا دینے کے حق میں ہیں،خیال رہے کہ ایک طرف اسرائیل کی فوجی عدالت جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر اپنے اہلکاروں کو سزائیں سنا رہی ہیں لیکن دوسری جانب غزہ میں 37ہزار سے زائد معصوم جانوں کے وحشیانہ بمباری میں دردناک موت چپ سادھے ہوئے ہے،یاد رہے کہ شہید ہونے والے 37ہزار سے زائد فلسطینیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی