میکسیکو کے صوبہ ہڈالگو کے فٹبال گراونڈ پر مسلح حملے کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں سے 3اٹھارہ سال سے کم عمر تھے، عینی شاہدوں کے مطابق حملے کے نتیجے میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں،حکام نے حملے کی وجہ سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم علاقے کے عوام کا دعوی ہے کہ حملہ ہمسایہ صوبوں کے رہائشیوں کی طرف سے اور دشمنی کی بِنا پر کیا گیا ہے،واضح رہے کہ میکسیکو کے صوبہ موریلوس میں ستمبر 2022میں بھی ایک فٹبال گراونڈ پر مسلح حملہ کیا گیا تھا ، حملے میں 4افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی