امریکہ کی سرحد سے متصل میکسیکو میں مسلح شہریوں اور فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ جھڑپوں کا یہ واقعہ شمال مشرقی ریاست تامولیپاس کے شہر نیوو لاریڈو میں پیش آیا ۔سیکرٹریٹ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ اگرچہ صورتحال پہلے ہی قابو میں ہے تاہم ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہم احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔یہ جھڑپیں مونٹیری اورنیوو لاریڈو کے درمیان ہائی وے پرکورونا پل کے قریب گیس ڈیل نورٹ نامی گیس سپلائی کمپنی کے نزدیک ہوئی ہیں ۔حکام نے کلاسیں بھی منسوخ کر دیں ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق نیوو لاریڈو کی میئر کارمین لیلیا سینٹوروساس نے کہا ہے کہ علاقائی تعلیمی مرکز کے حکام نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ طلبا برادری کے تحفظ کے لیے بنیادی سطح پرکلاسز کو معطل کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی