i بین اقوامی

میکسیکو ، فائرنگ کے تبادلے میں19 افراد ہلاک،مقامی کارٹیل کا سرغنہ گرفتارتازترین

October 23, 2024

میکسیکو کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ریاست سینالوا کے دارالحکومت کے باہر فائرنگ کے تبادلے میں ایک جرائم پیشہ گروہ کے 19 مشتبہ ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ گروہ کے ایک مقامی سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق وزارت دفاع کے بیان میں کہاگ یا ہے کہ خونریزجھڑپ تقریبا سات میل( 11 کلومیٹر) کے فاصلے پر سنیالووا کے دارالحکومت کولیاکن کے باہر ہوئی جب 30 سے زائد بندوق برداروں کے ایک گروپ نے سپاہیوں پر فائرنگ کر دی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ وفاقی ایجنٹوں کی جوابی فائرنگ کے بعد کارٹیل کے کچھ مشتبہ بندوق بردار موقع سے فرار ہو گئے۔زیرِ حراست شخص کی شناخت ایڈون انتونیو "این" کے طور پر ہوئی ہے - اس کا آخری نام ظاہر نہیں کیا گیا جیسا کہ میکسیکو میں جرائم کے ملزموں کے لیے مخصوص ہے - اور اسے سینالوا کارٹیل دھڑے کا مقامی سرغنہ قرار دیا گیا جس کی قیادت شریک بانی اسماعیل "ایل مایو" زمباڈا کرتا ہے۔سات گاڑیاں اور تقریبا 30 آتشیں اسلحہ قبضے میں لیا گیا جن میں مشین گنیں، گولہ بارود اور فوجی طرز کی جیکٹیں اور ہیلمٹ بھی شامل تھیں۔مغربی بحرالکاہل کی ساحلی ریاست میں جولائی کے اواخر میں زمباڈا کی گرفتاری کے بعد سے تشدد شروع ہو گیا ہے جب اسے ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے قریب ریاستہائے متحدہ کی ایک فضائی پٹی پر لے جایا گیا اور فوری طور پر امریکی حکام نے اسے حراست میں لے لیا۔کارٹیل کے تجربہ کار سرغنہ جن کے بارے میں خیال ہے کہ ان کی عمر 70 سے زیادہ ہے، نے الزام لگایا ہے کہ سینالوا کارٹیل کے ایک اور دھڑے لاس چپیٹوس کے ایک سینئر رکن نے انہیں اغوا کیا اور پھر ان کی مرضی کے خلاف امریکہ لے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی