شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات سے جنوبی کوریا اور امریکہ کے خطے میں موجود فضائی اڈوں اور آپریشن کمان نظام کو نشانہ بنایا ہے۔شمالی کوریائی فوج کے مطابق، ان تجربات میں جوہری استعداد کے حامل میزائلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں اشتعال انگیزی ہیں جس کے خلاف شمالی کوریا تدابیر اختیار کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان مشقوں کے بعد بھی شمالی کوریا نے دس مزید میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔امریکہ اور جنوبی کوریا نے اپنی پہلی فوجی مشقوں کا آغاز سال 2015 میں کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی