امریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ کے طور پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیم بونڈی کو نامزد کیا ہے۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد پیم بونڈی کو اس عہدے کیلئے منتخب کیاگیا ہے ۔پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں ، وہ طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں اور ان کے پہلے مواخذے کی سماعت کے دوران جب ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے میٹ گیٹز کو نامزد کیا گیا تھا۔تاہم میٹ گیٹز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے اس لیے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔واضح رہے کہ میٹ گیٹز کو جنسی بدسلوکی اور دیگر مبینہ جرائم کے الزامات کا سامنا ہے، تاہم وہ اِن الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی