ہسپانوی وزیر برائے سماجی امور آئیونی بیلارا کا غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر اپنا ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپین کو اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات معطل کر دینے چاہئیں،آئیونی بیلارا نے دارالحکومت میڈرڈ میں اسپین کی صدارت میں ہونے والے یورپی یونین کے ایک اعلی سطحی اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی اتحادی سوشلسٹ پارٹی (PSOE)سے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنگ میں ہمیں مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فوری طور پر معطل کر دینا چاہیے،آئیونی بیلارا نے کہا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات معطل کرنے کے علاوہ ہمیں اس نسل کشی کے سیاسی ذمے داروں پر مثالی اقتصادی پابندیاں لگانے کے لیے یورپین یونین میں بحث کو بھی فروغ دینا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی