سعودی عرب میں میڈ ان سعودیہ نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ریاض کے روشن فرنٹ میں 16سے 19اکتوبر کے دوران وزیر صنعت و معدنی وسائل اور سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بندر بن ابراہیم الخریف کی سرپرستی میں ہوگا، نمائش میں پیٹرو کیمیکل، قابل تجدید توانائی، آٹوموبائل انڈسٹری، سمندری صنعت، تعمیراتی مواد، خوراک، دواسازی، طبی اور تکنیکی سامان، نقل و حمل، لاجسٹکس سروسز اور دیگرشعبوں کی 100سے زائد سعودی کمپنیوں کی شرکت کا ہدف مقرر ہے۔ یہ نمائش قومی کمپنیوں کے لیے سامان اور خدمات کے شعبوں میں اپنی ایجادات پیش کرنے کا ایک نادرموقع ہے،نمائش کے موقع پرمختلف ورکشاپس اور اس کے ساتھ ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مستقبل کی صنعت، عالمی قیادت، صنعتی شعبے کو بااختیار بنانے اور ترقی دینے کے مواقع اور صنعتی سرمایہ کاری کے امید افزا منصوبوں پر بحث کی جائے گی،اس کانفرنس میں معیاری خدمات اور اقدامات کے اسٹریٹجک آغاز بھی شامل ہیں جو سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، میڈ ان سعودی عرب پروگرام اور صنعتی شعبے میں متعلقہ اداروں کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی