فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت پر اپنا دورہ سعودی عرب مختصر کردیا،عرب میڈیا کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس خلیجی ممالک کے اہم دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انھوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی اور غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا،صدر محمود عباس کو اس دورے میں دیگر ممالک اور رہنماوں سے بھی ملاقات کرنا تھیں لیکن اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں میں سرچ آپریشن کے نام پر معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر صدر فلسطین اتھارٹی نے دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی