مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری آپریشن میں 10فلسطینی شہید ہو گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے آپریشن میں 10فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا،ہلالِ احمر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں اور حملوں میں جنین شہر میں 2، قریبی گاوں میں 4اور شہر طوباس کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ میں مزید 4فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی زیادہ تر طولکرم کے علاقے پر مرکوز ہے، لیکن فوجی دستے جنین اور طوباس کے قریب الفارعہ کیمپ میں بھی موجود ہیں، فوج نے الاغوار میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ کے نزدیک واقع ہسپتالوں کا گھیرا ئوکر رکھا ہے تا کہ مسلح افراد کو وہاں پہنچنے سے روکا جا سکے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وسطی غزہ میں دیر البلاح اور جنوب میں خان یونس پر حالیہ حملوں میں کم از کم 20فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی