i بین اقوامی

مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر مشتمل حکومت پر اتفاق کرلیا ہے، الفتح تحریکتازترین

July 24, 2024

تحریک حماس کی جانب سے جنگ کے بعد غزہ کے انتظام کے لیے 14فلسطینی دھڑوں کے درمیان ایک عارضی قومی مفاہمتی حکومت کی تشکیل کے معاہدے کا اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک فتح نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد ایک ایسی حکومت ہوگی جس میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی شامل ہو گی۔ الفتح تحریک کے ترجمان اسامہ القواسی نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میںکہا کہ حماس فلسطینی اتحاد کے حوالے سے اپنی سوچ میں پختگی لے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھڑوں نے ایک ایسی حکومت بنانے پر اتفاق کیا ہے جس میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی شامل ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ چین میں معاہدے پر دستخط کے بعد اس معاہدے کے حوالے سے محتاط امید ہے۔ آج کے حالات محصور غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کے لیے دبائو پر مرکوز ہیں۔اسامہ القواسی نے کہا کہ حالات ایک مصالحتی حکومت کی تشکیل کا باعث بنیں گے۔ فلسطینی علاقوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس نے حماس کے ساتھ معاہدے کی پختگی میں اہم کردار ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی