روس کی ایک عدالت نے پیوٹن مخالف آنجہانی الیکسی نوالنی کی اہلیہ جولیا ناوالنیا کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،ماسکو کی عدالت نے بیان میں بتایا کہ جولیا ناوالنیہ کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس کے تحت انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے جواز میں ان کی گرفتاری کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے،روسی جیلوں کی وفاقی سروس کے مطابق، اس سال فروری میں الیکسی ناوالنی کی موت جیل میں ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی