i بین اقوامی

مارشل لا کی تحقیقات، جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیےتازترین

December 31, 2024

جنوبی کوریا کی عدالت نے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں مارشل لا لگائے جانے کی تحقیقات کرنے والے جوائنٹ انویسٹی گیشن یونٹ نے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی تھی۔مارشل لا کے نفاذ پرپارلیمنٹ کے مواخذ ے کے بعد یون سک یول صدارت کے عہدے سے معطل ہیں۔ مواخذیکی توثیق کیلئے آئینی عدالت کا حکم آنا ابھی باقی ہے۔ سابق صدر کے وکیل کا کہنا ہے کہ یون سک یول کیگرفتاری کے وارنٹ غیرقانونی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کا مارشل لا بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں اس کی تحقیقات چل رہی ہیں اور یون سک یول پولیس اور کرپشن انویسٹی گیشن یونٹ کے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔جنوبی کوریا میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق صدر کو بھی بغاوت کے کیس میں استثنی حاصل نہیں ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی