مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر پولیس تشدد کے واقعہ پر برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر کا ردِ عمل بھی آگیا،برطانوی وزیر اعظمنے کہا کہ واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں، میں نے خود بھی وہ ویڈیو دیکھی ہے،کیئر سٹارمر نے کہا کہ مانچسٹر پولیس نے تشدد میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے، ہوم سیکرٹری اور میئر مانچسٹر سے اس حوالے سے میٹنگ کر رہی ہیں،واضح رہے کہ برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی