مالدیپ کے صدر محمد موعزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2وزرا سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا،مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار وزرا میں وزیر ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز بھی شامل ہیں،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو 7روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، فاطمہ شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے،مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی