i بین اقوامی

مائو نواز باغی ہتھیار ڈال دیں یا حملے کیلئے تیار ہوجائیں،بھارت کی دھمکیتازترین

September 21, 2024

بھارتی وزیر داخلہ نے دھمکی دی ہے کہ وسطی ہندوستان کے جنگلوں میں موجود ما ئونواز باغی ہتھیار ڈال دیں یا ایک ہمہ گیر حملے کے لئے تیار ہوجائیں،بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے شہریوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ کئی لوگ مرکزی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں اور آپ کو بھی ہو جانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے ہماری بات نہ مانی تو ہم ایک ہمہ گیر مہم شروع کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے، انہوں نے مزید کہا حکومت کو 2026 کے اوائل تک نکسلائٹ تحریک کو ختم کر دینے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی