i بین اقوامی

معذوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر سخت سزا ،5 لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا، سعودی حکام نے عوام کو خبردار کر دیاتازترین

September 13, 2023

سعودی حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ معذوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر سخت سزا ملے گی، جرم کے مرتکب شخص کو پانچ لاکھ ریال تک جرمانے اور دو برس قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،قانون کے تحت معذوروں کے ساتھ ناروا سلوک قابل سزا جرم گردانا گیا ہے۔ اس پر پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ دو برس قید کی سزا ہوسکتی ہے،نگراں ادارے اس بات کے پابند ہونگے کہ وہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے معذوروں کا ڈیٹا مرتب کریں جس سے ضرورت پڑنے پر استفادہ کیا جائے گا۔ اس ڈیٹا کی مدد سے معذوروں کے لیے خدمات کا معیار بلند کیا جاسکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی