بھارت کی معروف کمپنی ٹاٹا الیکٹرونکس نے تائیوان کے کنٹریکٹ مینوفیکچرر پیگاٹران کے بھارت میں واحد آئی فون پلانٹ کے زیادہ تر حصص خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں ایک نیا مشترکہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جو ایپل کے سپلائر کے طور پر ٹاٹا کی پوزیشن کو مضبوط کرے گا۔ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاہدے کے تحت جس کا اعلان پچھلے ہفتے داخلی طور پر کیا گیا، ٹاٹا 60 فیصد حصص کی مالک ہوگی اور روزمرہ کے معاملات سنبھالے گی، جبکہ پیگاٹران باقی حصص اپنے پاس رکھ کر تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔مذکورہ ذرائع نے مالی تفصیلات سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا، اس کے علاوہ ذرائع نے مالی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ ٹاٹا الیکٹرونکس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا، جبکہ ایپل اور پیگاٹران نے بھی رائٹرز کی جانب سے رابطے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جغرافیائی سیاسی تنا کے درمیان ایپل تیزی سے چین سے باہر اپنی سپلائی چین کو متنوع بنانے پر غور کر رہا ہے۔ بھارت کی ٹاٹا کے لیے چنائی پیگاٹرون پلانٹ اس کے آئی فون مینوفیکچرنگ منصوبوں کو تقویت دے گا۔ٹاٹا ہندوستان کے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک ہے اور آئی فون مینوفیکچرنگ میں تیزی سے توسیع کر رہا ہے جس کا مقابلہ بھارت میں کام کرنے والی واحد دوسری آئی فون کنٹریکٹ مینوفیکچرر فاکس کون سے ہے۔یاد رہے کہ روئٹرز نے گزشتہ ماہ اپریل میں سب سے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ پیگاٹران ایپل کمپنی کی حمایت کے ساتھ ٹاٹا الیکٹرونکس کو بھارت میں اپنا واحد آئی فون پلانٹ بیچنے کے حوالے سے اعلی سطح پر مذاکرات کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر کو بھارت میں ٹاٹا الیکٹرونکس کے ایپل آئی فون بنانے والے ایک بڑے پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی کے بعد کام بند کردیا گیا تھا۔آئی فون بنانے والے پلانٹ کی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے مزید حفاظتی اقدمات بھی کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی