معروف ایوارڈ یافتہ امریکی خاتون شیف نامی پومرائے دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق 49سالہ نامی پومرائے کی لاش امریکی ریاست اوریگون میں دریا سے نکال لی گئی جس کے بعد ان کے اہلخانہ کو بھی اطلاع کردی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے وہ اپنے شوہر کے ساتھ دریا میں ٹیوبنگ کر رہی تھیں جہاں وہ حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی تھیں،امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامی پومرائے کے شوہر نے بتایا کہ حادثہ پانی کے نیچے موجود ایک شاخ کی وجہ سے پیش آیا، نامی پومرائے کا ایک ریسٹورنٹ بھی ہے، انہوں نے سوگواران میں شوہر اور بیٹی کو چھوڑا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی