اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اسرائیلی معاشرے کے تمام طبقات کو لڑنے کے لیے فوج میں بھرتی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یاہالوم جنگی انجینئرنگ یونٹ کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ معاشرے کے تمام طبقات سے ہر ایک کو فوج میں لائیں گے اور انہیں فوج میں ملازمت دیں گے۔ انہیں مساوی مواقع فراہم کریں گے۔ مذہبی یہودی جو اسرائیل کی 10ملین آبادی کا 13فیصد ہیں کا خیال ہے کہ ان کی برادریوں کے ارکان کو فوج میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے بھرتی سے استثنی ضروری ہے۔ فوج میں بھرتی ان کے قدامت پسند رسوم و رواج اور عقائد سے متصادم ہو سکتی ہے۔عرب اقلیت جو اسرائیل کی آبادی کا 21فیصد ہے بڑی حد تک فوجی خدمات سے مستثنی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی