اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے فوجیوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ اکٹھے لڑیں گے ا ور اکٹھے جیتیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر نیتن یاہور لبنانی سرحد پر اپنے فوجیوں سے ملاقات کیلئے آئے اور انہیں بتایا ہم لبنان میں جنگ اکٹھے لڑیں گے اور اکٹھے جیتیں گے۔لبنان میں اسرائیلی جنگ اپنے پہلے ہفتے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم نیتن یاہو نے لمبی جنگ لڑنے والے ان فوجیوں سے ملاقات نہیں کی جو غزہ میں مسلسل جھونک رکھے ہیں۔لبنانی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوج تقریبا ایک ہفتے سے لبنانی سرزمین پر اتری ہے اور اس کے 50 کے قریب فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپنے فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں کو فتح کی نوید سنائی ہے کہ یہ جنگ جیتیں گے اور اکٹھے جیتیں گے۔نیتن یاہو نے کہا پوری دنیا ہماری اس کامیابی پر حیران ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ آپ نے دشمن کو سخت دھچکا پہنچایا ہے۔ اب ہم یہ جنگ اکٹھے لڑیں گے اور اکٹھے جیتیں گے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ نیتن یاہو نے فوج کے36 ویں ڈویژن کو لبنانی سرحد کے قریب وزٹ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی