لٹویانے ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، لٹویاکے وزیر خارجہ ایڈگر ز رنکیوکس نے ترک میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک ترک دفاعی صنعت کے ساتھ تعاون میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، لٹویا کی دفاعی صنعت بھی بعض سپلائی مواقع کی تلاش میں ہے،ترک میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ لٹویا کے وزیر دفاع آرتیس پیبرکس بائراکتار TB2کے مسلح ڈرون طیاروں کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں،رنکیوکس نے کہا ہے کہ لٹویا کی دفاعی صنعت اور ترکی کی دفاعی صنعت کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم یہ بات بھی میرے علم میں ہے کہ ہمارے وزیر دفاع، مختلف اقسام کے ترکی ساختہ ایمونیشن کو نگاہ میں رکھے ہوئے ہیں، علاوہ ازیں "سائبر دفاع" اور "سائبر سکیورٹی" کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک تعاون کر رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی