i بین اقوامی

لوگ ایک دوسرے سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں'، صحافی کی فلسطین سے سیٹیلائٹ کے ذریعے رپورٹنگتازترین

October 28, 2023

اسرائیل غزہ کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں ، زمینی فوج غزہ میں داخل ہوچکی ہے اور سمندر میں موجود بحریہ کی کشتیوں اور طیاروں سے اب تک کی سب سے زیادہ تباہ کن بمباری جاری ہے۔ غزہ پراسرائیلی بمباری سے مزید 300 فلسطینی شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے 53 اہلکاروں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے 15 اہلکار صرف ایک ہی روز میں مارے جا چکے ہیں جب کہ اب تک مجموعی طور پر 21 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں۔ اسی دوران عرب ٹی وی کے صحافی کی متاثرہ ترین علاقے خان یونس سے سیٹیلائٹ کے ذریعے رپورٹنگ جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ غزہ کے شہری تنہا ہیں، بمباری ہی بمباری ہے۔ رپورٹر کے مطابق لوگ ایک دوسرے سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے امریکی اور فرانسیسی خبررساں اداروں کوبھی خبردار کردیا ہیکہ ان کے صحافیوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی