لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں کے باعث متعدد آپریشنز منسوخ کردیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھیجا جانے لگا۔ سائبر حملوں سے متاثرہ اسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سروسز متاثر ہوئی ہیں، متعلقہ اسپتالوں میں خصوصا خون کی منتقلی اور ٹیسٹ کے نتائج کا نظام متاثر ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر حملہ کرنے والوں کا مقصد رقم کا حصول ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی