i بین اقوامی

لندن جانے والی بھارتی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکیتازترین

June 25, 2024

بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی پرواز کو چین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی ملنے کے بعد مکمل تلاشی لی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بم کی اطلاع ملنے پر چین کے ہوائی اڈے پر بھارتی طیارے فلائٹ نمبر اے ایل 149کی مکمل تلاشی لی گئی اور کوئی دھماکا خیز مواد نہ ملنے کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا۔دوسری جانب بھارتی ایجنسیز نے بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر 29سالہ صہیب کو حراست میں لے لیا جو اسی پرواز میں سفر کرنے والا تھا۔بھارتی خفیہ ایجنسیز نے دعوی کیا کہ فون پر طیارے میں بم کی اطلاع دینے والا شخص صہیب ہی تھا جو ریاست کیرالہ کا رہائشی ہے۔مشتبہ ملزم صہیب کو مزید پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب مسلم رہنماوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ہندوتوا نظریے کے فروغ اور مسلم دشمنی کے باعث بلاجواز نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی