بھارت میں لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اس وقت وائس چیف آف آرمی سٹاف ہیں اور وہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد30جون کو چارج سنبھالیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 39سالہ کیرئیر میں کئی اہم پوسٹس پر فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے جنہیں گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج سی پانڈے کو 30اپریل 2022 کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی