برطانوی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے سابق لیڈر جیریمی کوربن نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیریمی کوربن نے پارلیمانی حلقے آئلنگٹن نارتھ کے الیکشن کیلئے آزاد امید وار کی حیثیت سے لڑنے کی تصدیق کی ہے،جیریمی کو پارٹی میں سام دشمنی کی رپورٹ کے بعد کیے گئے تبصروں پر معطل کیا گیا تھا، پارٹی کی طرف سے معطلی اور پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد انہوں نے آزاد امید وار کی حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ مساوات، جمہوریت اور امن کے لیے لڑنے کا عزم رکھتے ہیں۔جیریمی کوربن پارلیمنٹ کی نشست پر 40سال سے زائد عرصے تک فائز رہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ان پالیسیوں کا دفاع کریں گے جو لیبر یا کنزرویٹو کے ذریعہ اختیار نہیں کی گئی ہیں۔واضح رہے جیریمی کوربن پارلیمنٹ میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والے سیاسی رہنما ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی