i بین اقوامی

لیبیا ، 2015میں غیرملکیوں کے قتل اور بغاوت میں ملوث 23افراد کو سزائے موت ، 14کو عمر قید کی سزاسنادی گئیتازترین

May 30, 2023

لیبیا میں 2015میں غیرملکیوں کے قتل اور بغاوت میں ملوث 23افراد کو سزائے موت اور 14کو عمر قید کی سزاسنادی گئی،باغیوں کے ایک گروپ نے 2015میں طرابلس کے ایک ہوٹل مقیم غیرملکیوں پر حملہ کرکے قتل کرنے کے بعد ان کے سر قلم کردیئے تھے، سیرت شہر پر قبضہ بھی کیا تھا، ریاست کے خلاف بغاوت کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا،خیال رہے کہ طرابلس کے مذکورہ ہوٹل میں نہ صرف غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر واقع ہیں وہیں شہر میں موجود زیادہ تر غیر ملکی اسی ہوٹل میں قیام کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہاں غیر ملکی سفارتکاروں اور سرکاری حکام کی آمد بھی باقاعدگی سے ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی