i بین اقوامی

لبنانی سرحد پر جنگ کیلیے تیار ہیں ، اسرائیلی آرمی چیفتازترین

June 05, 2024

اسرائیلی فوج کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ان کے زیر کمان فوج شمالی سرحد پر لبنان کی طرف جارحیت کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جھگڑے کو پھیلانا نہیں چاہتا مگر اپنے اوپر مسلط کی گئی جنگ ضرور لڑے گا۔واضح رہے اسرائیل اور غزہ کے درمیان لبنانی سرحد کے آر پار غزہ کے متوازی ایک جنگ جاری ہے تاہم اس جنگ کا تعلق سرحدی جھڑپوں تک محدود ہے جو پچھلے تقریبا آٹھ ماہ پر پھیلی ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں کے دوران ہمیشہ یہ خدشہ رہتا ہے کہ یہ کشیدگی کے پھیلا ئوکا سبب بن سکتی ہیں۔اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2006کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کشیدگی میں اس قدر اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے دونوں طرف سے ہزاروں لوگوں نے سرحدی علاقوں سے نقل مکانی بھی کی ہے۔ادھر امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتیھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی حزب اللہ کے ساتھ مکمل جنگ کی حمایت نہیں کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی