i بین اقوامی

لبنانی حکومت حزب اللہ کے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو مالی امداد نہ دے،امریکی انتباہتازترین

July 09, 2024

امریکہ نے لبنان کو خبردار کر دیا ہے کہ حزب اللہ کے اسرائیلی حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کے اہل خانہ کو رقومات کی منتقلی قبول نہیں کی جائے گی،امریکہ کی طرف سے لبنانی خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کے بارے میں یہ موقف اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ لبنانی حکومت نے اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو مالی امداد دینے کے لیے رقوم مختص کی ہیں،مختص کی گئی امدادی رقم 20ہزار سے 40ہزار ڈالر تک ہے۔ یہ رقوم ان خاندانوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا جن کے افراد اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہوئے یا گھر اور املاک تباہ ہو گئیں، واضح رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپیں آٹھ اکتوبر سے جاری ہیں۔ اس دوران دونوں طرف کی سرحدی بستیوں کی آبادی ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہو چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی