i بین اقوامی

لبنان پراسرائیلی بمباری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: اقوام متحدہتازترین

October 07, 2024

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،ان حملوں اور بمباری سے آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے شعبے کے سربراہ فلیپو گرینڈی نے بیروت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے اور بمباری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے،یہ صریحا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے،اس کے نتیجے میں شہری شہید اور علاقے کا انفراسٹرکچر (دی ڈھانچہ) تباہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فریق غزہ اور لبنان میں اس خونریزی اور تباہی کو روکیں، اندازے کے مطابق لبنان میں اسرائیلی بمباری سے اب تک12 لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں ۔واضح رہے کہ اسرائیل نے بمباری کے تسلسل کے ساتھ ساتھ اب زمینی فوجی کارروائیاں بھی شروع کر رکھی ہیں، چند ہفتے پہلے تک اسرائیل نے غزہ میں اپنی جنگ کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کے خلاف اپنی جنگ کو بالعموم سرحدوں تک محدود رکھا ہوا تھا لیکن اب اسے ایک کھلی جنگ میں بدل چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی