i بین اقوامی

لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کررہے ہیں، اسرائیلی آرمی چیف کی دھمکیتازترین

September 26, 2024

اسرائیل کے آرمی چیف نے دھمکی دی ہے کہ وہ لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اسرائیل کے آرمی چیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 ریزرو بریگیڈز کو آپریشنل مشن کے لیے لبنان کی سرحد پر بلا لیا گیا ہے۔ بنان پر زمینی حملے کی تیاری کررہے ہیں۔ ادھر لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملوں میں مزید 72 افراد شہید ہوگئے۔دوسری جانب حزب اللہ نے 2 اسرائیلی طیاروں کو لبنان کی فضائی حدود سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ تنظیم کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے مناسب ہتھیاروں سے موثر کارروائی کی۔ طیاروں کو لبنانی قصبوں ہولا اور میس الجبل کے علاقے سے بھگایا۔ حزب اللہ نے کریات موتزکن آبادی کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ عراق سے بھی اسرائیل پر ڈرون حملے کیے گئے۔ حملوں کے نتیجے میں 2 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی