i بین اقوامی

لبنان پر تازہ حملوں میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فوجتازترین

September 30, 2024

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز لبنان کے خطے وادء بقاع میں حزب اللہ کے مبینہ درجنوں مراکز پرحملے کیے ہیں۔اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے لبنان کے بقاع میں درجنوں لانچرز اور عمارات پر حملہ کیا جہاں ہتھیار ذخیرہ کیے گئے تھے، بیان میں مزید کہا گیاہے کہ یہ مقامات مبینہ طور پر لبنانی گروپ حزب اللہ سے منسلک تھے،بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کی فوجی صلاحیتوں اور بنیادی دھانچے کو طاقتور طریقے سے حملے کر کے نقصان پہنچاتا اور کمزور کرتا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی