اقوام متحدہ میں لبنان کے سفارتی مشن نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ہفتے لبنان میں ہونے والے "پیجر" آلات کے دھماکے برقی پیغام کے ذریعے کیے گئے،عرب میڈیا کے مطابق مشن نے گزشتہ روزبتایا کہ لبنانی حکام کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ پیجر آلات کے لبنان پہنچنے سے پہلے ہی ان میں دھماکا خیز مواد نصب کر دیا گیا تھا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط کے مطابق لبنانی حکام کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیجر اور دیگر وائر لیس آلات کو برقی پیغامات بھیج کر دھماکے سے تباہ کیا گیا، ان حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کا ذمے دار اسرائیل ہے،یاد رہے کہ حزب اللہ کے زیر استعمال مواصلاتی آلات کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 37افراد ہلاک اور 3ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی