i بین اقوامی

لبنان کی پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کے دوران میدانِ جنگ بن گئیتازترین

September 27, 2022

لبنان کی پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کے دوران میدان جنگ بن گئی، سینکڑوں ریٹائرڈ سروس مین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت میدان جنگ بن گئی جب سینکڑوں ریٹائرڈ سروس مین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا، سابق فوجی افسران پارلیمنٹ زون کی حفاظتی باڑ کو توڑ کر احاطے میں داخل ہو گئے۔اس موقع پر پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سرکاری اہلکاوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔مظاہرین کا اراکین پارلیمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا پیسہ چوری ہوگیا ہے اور یہ یہاں بیٹھ کر کیا بحث کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ لبنان ان دنوں شدید معاشی تباہی کا شکار ہے، لبنانی کرنسی کی قدر میں نوے فیصد سے زائد کی کمی واقع ہونے سے ادویات، روٹی، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی عوام کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں اور ان کی بھی بڑے پیمانے پر قلت ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی