i بین اقوامی

لبنان کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کی ٹیکنالوجیکل وار کا نوٹس لینے کا مطالبہتازترین

September 20, 2024

لبنان نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کی ٹیکنالوجیکل وار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،لبنان کے وزیر اعظم میقاتی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی طرف سے ٹیکنالوجیکل وار شروع کرتے ہوئے پیجرز اور واکی ٹاکیز کو دھماکوں کا نشانہ بنائے جانے کا اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لے،نجیب میقاتی نے اپنے بیان میں کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس بارے میں ضرور سخت موقف اختیار کیا جانا چاہئے کہ اسرائیل نے پیجرز اور واکی ٹاکی حملے کر کے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی