لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ عین الحلوہ میں متحارب گروہوں میں عارضی جنگ بندی کے بعد پھرلڑائی چھڑ گئی ہے اور اس میں بدھ کو چھے افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے ہیں،عین الحلوہ کیمپ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے دھڑے فتح کے کارکنوں کی شدت پسندوں کی حمایت کرنے والے حریف گروہوں کے ساتھ گذشتہ کئی ہفتوں سے جھڑپیں ہورہی ہیں،فلسطینی ہلال احمرکے مطابق لبنان کے جنوب میں ساحلی شہر صیدا کے قریب واقع عین الحلوہ کیمپ میں تازہ ہلاکتوں کے بعد گذشتہ جمعرات سے جاری لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد ہو گئی ہیجبکہدرجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی