نئے عمرہ سیزن میں بحری اور فضائی راستوں سے 4 اکتوبر 2022 تک تقریبا 12 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 لاکھ 17 ہزار200 انڈونیشیا سے آئے ہیں۔ پاکستان سے ایک لاکھ 95 ہزار 224، انڈیا سے ایک لاکھ 33 ہزار 517 اور عراق 86 ہزار 803 عمرہ زائرین مملکت آئے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں و اداروں سے کہا ہے کہ وہ تمام زائرین کو معیاری خدمات فراہم کریں۔ ان کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنائیں۔ نئیعمرہ سیزن میں اب تک فضائی راستے سے 8 لاکھ 80 ہزار 929، بری راستوں سے 89 ہزار561 اور بحری کے راستے 297 عمرہ زائر مملکت پہنچے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ نے پھر عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز اور حاضری کے پرمٹ جاری کرائیں۔ گروپوں کی شکل میں عمرہ زائرین کو مسجد الحرام پہنچائیں۔ مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران زائرین جتنی بار عمرہ کرناچاہیں انہیں پرمٹ جاری کرنے کی سہولت فراہم کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی