امریکہ کے ایک یوٹیوبر کی لائیو سٹریم کے دوران دو لاکھ ڈالر مالیت کی سپورٹس کار میک کارن حادثے کا شکار ہو گئی۔ امریکی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انفلوئینسر اور یوٹیوبر جیک ڈوہرتی بارش کے دوران ڈرائیونگ کر رہے تھے اور وہ لائیو سٹریمنگ کے دوران موبائل فون کو بھی دیکھ رہے تھے۔20 سالہ جیک ڈوہرتی کے یوٹیوب پر 15 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ وہ اپنے متنازع ویڈیوز اور دولت کی نمائش کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کِک پر پر لائیو سٹریمنگ کر رہے تھے جب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔ اس واقعے کے بعد کِک نے ان کے چینل پر پابندی عائد کر دی ہے۔ان کی لائیو سٹریمنگ کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں وہ بارش کے دوران تیز رفتاری سے گاڑی آگے بڑھا رہے ہیں اور ان کے ایک ہاتھ میں موبائل فون بھی ہے۔ جیل ڈوہرتی نے حادثے کے بعد ویڈیو کلپس بھی شیئر کیے ہیں جن میں ایک ویڈیو میں وہ مدد مانگتے ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک شخص سے کہتے ہیں کہ وہ ان کے لیے کیمرا پکڑے تاہم وہاں موجود لوگ ان کو کھڑکی سے گھسیٹ لیتے ہیں۔ صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاڑی میں موجود اپنے کیمرہ مین سے زیادہ اپنے میک لارن کے بارے میں فکر مند دکھائی دے رہے ہیں جو حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔انہوں نے ہسپتال سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔حادثے کے وائرل ہونے کے فورا بعد جیک ڈوہرٹی کا اکانٹ کِک سے غائب ہو گیا ہے۔سٹریمنگ سروس کے ایک ترجمان نے کہا ہے اس کے پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے جیل ڈوہرتی کے چینل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی