i بین اقوامی

کرپشن سکینڈل، امریکی سینیٹر باب میننڈیز مستعفیتازترین

July 24, 2024

کرپشن سکینڈل پر امریکی سینیٹر باب میننڈیز مستعفی ہو گئے،امریکی سینیٹر میننڈیز پر کرپشن اور مصر کا ایجنٹ ہونے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی، باب میننڈیز سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں،امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے رشوت کے بدلے مصری حکومت کے لیے کام کرنے کے الزام عائد ہونے پر سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی،گورنر نیوجرسی فل مرفی اور بعض ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا تھا کہ باب میننڈیز سینیٹر کے عہدے سے بھی استعفی دیں تاکہ شفاف تحقیقات آگے بڑھ سکیں۔واضح رہے کہ سینیٹر باب میننڈیز کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ ڈالر مالیت کا سونا اور 4لاکھ 80ہزار ڈالر نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی