i بین اقوامی

کرم ابوسالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں کوئی امداد نہیں پہنچی،مصری ہلال احمرتازترین

December 18, 2023

غزہ کی پٹی میں کرم ابو سالم راہداری سے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کے داخلے کے آغاز کے اعلان کے بعد مصری ہلال احمر کے ایک عہدیدار نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم ابوسالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں کوئی امداد نہیں پہنچی ہے، اس سے قبل دو ماہ میں پہلی مرتبہ کرم ابو سالم کے ذریعہ غزہ میں امداد بھیجنے کی بات سامنے آئی تھی، مصر کے ایک سرکاری سیکورٹی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی کہ انسانی امداد کے ٹرک مصر، اسرائیل اور غزہ کے درمیان کرم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق کرم ابو سالم گزرگاہ سے اتوار کی شام تک کوئی امدادی ٹرک غزہ نہیں گیا ہے، تمام امداد بدستور رفح کراسنگ سے ہی گزر رہی ہے،ذرائع نے مزید کہا کہ اب تک کرم ابو سالم گزرگاہ کو اسرائیل کی طرف سے امدادی ٹرکوں کا معائنہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور پھر ٹرک مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح سرحدی گزرگاہ سے داخل ہونے کے لیے واپس لوٹ جاتے ہیں،شمالی سینا میں مصری ہلال احمر کے سربراہ نے تصدیق کی کہ انسانی اور طبی امداد کے تقریبا 100ٹرک اتوار کو رفح گزرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے اور کرم ابو سالم گزرگاہ سے کوئی امداد غزہ میں داخل نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی