کرغزستان کے شمال میں اسیک کل کے علاقے میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے گائوں کے 92مکانات کو نقصان پہنچا ہے،کرغزستان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفانی بارش کی وجہ سے اسیک جھیل کے علاقے تلدی ، سو، کوچو اور کورمدو دیہات میں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے موثر ہونے والے تین دیہات میں 92مکانات اور اندرونی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب کے بعد 103اہلکاروں نے7مختلف گاڑیوں کے ذریعے علاقے میں صفائی کے کام کا آغاز کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی