i بین اقوامی

کولمبیا، نظام صحت میں ترامیم کی مخالفت کرنے والے تین وزرا بر طرفتازترین

February 28, 2023

کولمبیا میں صدر گستاو پیترو نے اعلان کیا کہ انہوں نے نظام صحت میں اصلاحات کے قانون پر متفق نہ ہونے والے تین وزرا کو برطرف کر دیا ہے ،صدارتی محل کاسا دی نارینو میں بیان دیتے ہوئے پیترو نے کہا کہ وزیر تعلیم الیجینڈرو گاویریا، وزیر کھیل ماریا ازابیل اروتیا اور وزیر ثقافت پیٹریشیا اریزا کی جگہ نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں،پیترو کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے لیے حکومت میں عوامی بحث اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ یہ تبدیلی حکومت کو، کولمبین عوام کے لیے نظام ِ صحت، پینشن اور خوشحالی میں بہتری لانے کے لیے اصلاحات کرنے سے باز نہیں رکھے گی،انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کے عمل کو ملک میں پختگی دلانے کے لیے اتفاق رائے کی کوششیں جاری رکھی جائینگی، میری کابینہ اور میں بذات ِ خود نہ صرف اصلاحات بلکہ بیک وقت کولمبیا کے عوام کے معیارِ زندگی میں اہم سطح کی بہتری لانے والی بعض اصلاحات پر عمل کرنے میں پر عزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی