ویزے کی تجارت کرنے والے ایجنٹ ایک بار پھر کویت میں سرگرم ہو گئے ہیں،کویتی ویزے کے نام پر مافیا سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگا،تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کے بعد حکام کو پریشان کرنے کے لیے ایک بار پھر کویت میں ویزے کی تجارت کرنے والے ایجنٹس متحرک ہو گئے، ویزاایجنٹس اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو راغب کر رہے ہیں اور اندرون و بیرون ملک ورک پرمٹ ویزے فروخت کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں،دوسری طرف کویت کی وزارت داخلہ اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت قوانین کی اس خلاف ورزی کے خلاف مسلسل تنبیہ کر رہے ہیں،حکام کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں، متعدد ویزا ایجنٹس کے کیسز عدالت بھی بھیجے گئے،رپورٹس کے مطابق تمام تر کارروائیوں کے باوجود سوشل میڈیا پر اشتہارات دیے جا رہے ہیں اور واٹس ایپ پر ویزوں کی پیشکش کی جا رہی ہے، جس کی قیمت 1,500سے 2,300دینار کے درمیان ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی