i بین اقوامی

کویت نے فلپائنی شہریوں کے لیے تمام ورک اور انٹری ویزے معطل کردیےتازترین

May 11, 2023

کویت نے دو طرفہ لیبرمعاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد فلپائن کے شہریوں کے لیے ہر قسم کے ورک اورانٹری ویزے معطل کردیے ہیں،مقامیمیڈیا کے مطابق وزیرداخلہ شیخ طلال الخالد الصباح نے ویزا کی خلاف ورزی کے بعد فلپائنیوں کے کسی نئے ویزے کا اجراروکنے کا حکم دیا ہے،کویتی وزارت داخلہ کے مطابق فلپائن کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان لیبر معاہدے کی شقوں پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے،فلپائن نے فروری میں ایک35سالہ گھریلوملازمہ کے بہیمانہ قتل کے بعد پہلی بارکویت میں کام کرنے والے ملازمین، خاص طور پرگھریلو ملازمین کے خلیجی ریاست میں داخلے پر پابندی عاید کردی تھی،اس فلپائنی ملازمہ کو اس کے کویتی آجر کے نوعمربیٹے نے سفاکانہ طریقے اندازمیں قتل کردیا تھا،فلپائنی حکومت نے حال ہی میں کویت میں نئی بھرتی ایجنسیوں کی توثیق بھی معطل کردی ہے،اس وقت قریبا 26ہزار سے زائد فلپائنی تارکینِ وطن کویت میں ملازمتیں کرتے ہیں۔فلپائن کے محکمہ تارکین وطن ملازمین کے اعداد وشمار کے مطابق،صرف 2022میں فلپائنی کارکنوں کے خلاف نارواسلوک کے 2 24ہزارسے زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے،فلپائن کے تارک وطن کارکنوں کے امورکی سیکریٹری سوزن اوپل نے جنوری میں کہا تھا کہ حکام کی ایک ٹیم فلپائنی کارکنوں کے خلاف بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی تحقیقات کے علاوہ کویتی حکام کے ساتھ مل کرروک تھام کے اقدامات کے لیے کام کرے گی،ان کے مطابق فلپائنی باشندوں کے جنسی استحصال اورعصمت ریزی، انسانی اسمگلنگ،مزدوری کے معاہدے کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی برطرفیوں سے متعلق شکایات عام ہیں،ان کے علاوہ کویت میں گھریلو ملازمین کی تن خواہوں میں تاخیریاعدم ادائی، کام کے طویل اوقات، سونے کے غیرآرام دہ انتظامات اور ان کے پاسپورٹ اور ذاتی سامان ضبط کرنے کی بھی عام اطلاعات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی