کویت میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ شامل ہونے والے شہریوں کو پکڑنے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ تنظیم ملک میں بنیادی نظام کے سقوط کے لیے کوشاں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے منقول بیان میں بتایا گیا ہے کہ "وزارت داخلہ کے زیر انتظام ریاستی سلامتی کے ادارے نے ملک میں بنیادی نظام کو سبوتاژ کرنے کا ہدف رکھنے والی ایک کالعدم تنظیم سے جڑنے والے شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ان افراد نے سماجی رابطے کے ایک پروگرام میں تنظیم کے افکار کو پھیلایا تھا اور ملک سے نکل کر تنظیم کے ارکان کے ساتھ شامل ہونے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ گرفتار شدگان کو استغاثہ میں پیش کر دیا گیا ہے تا کہ ان کے خلاف مطلوبہ قانونی اقدامات کیے جا سکیں"۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی