کویت میں اپیل کورٹ نے سابق رکن پارلیمنٹ ولید الطباطبائی کو امیرکویت کے تفویض کردہ اختیارات کی خلاف ورزی کے الزام میں دو سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے،کویتی میڈیا کے مطابق عدالت نے الطباطبائی کو 4سال قید کی سزا کا حکم کالعدم قرار دیا اور ملک کے امیر کے اختیارات کی خلاف ورزی کے الزام میں ریاستی سلامتی کے مقدمے میں ان کی اپیل مسترد کر دی،الطباطبائی نے ایک ٹویٹ شائع کیا تھا جسے عدالت نے قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کو مسترد کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی